این اے-18 ہری پور ضمنی انتخاب، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-18 ہری پور کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، کاغذات جمع کرانے کا مرحلہ آج مکمل ہو جائے گا، جس کے بعد انتخابی عمل کا باضابطہ آغاز ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 18 اکتوبر 2025 کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 اکتوبر تک مکمل کی جائے گی۔

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات منظور یا مسترد کیے جانے کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 27 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

اپیلوں پر فیصلہ اپیلیٹ ٹریبونل 3 نومبر 2025 تک کرے گا جس کے بعد نظرِثانی شدہ امیدواروں کی فہرست 4 نومبر کو شائع کی جائے گی۔

امیدواروں کو کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 5 نومبر دی گئی ہے جس روز نظرِثانی شدہ حتمی فہرست بھی جاری کی جائے گی۔

این اے 18 ضمنی انتخاب کے لیے 6 نومبر 2025 کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 1چترال کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 23 اکتوبر کو ہوگی

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا ہے جس کے تحت متعلقہ اضلاع میں سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top