Snowfall in Kaghan

وادی کاغان میں برفباری ، سردی کی شدت میں اضافہ

Pakistan SCO Summit 2026

وادی کاغان سمیت بالائی پہاڑوں پر ایک بارپھر برفباری کاسلسلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ اور بالاکوٹ سمیت دیگر میدانی علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ شوگران اور کاغان میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا بارش اور برفباری کے بعد بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقظہ انجماد سے گرگیا۔
شوگران روڈ پر برفباری کے باعث ٹریفک عارضی طور پر معطل وہ گئی تاہم کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سٹاف نے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا ۔
دوسری جانب ملک بھر کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے سیاحوں نے شوگران اور کاغان کا رخ کرلیا ۔
محکمہ موسمیات نے کل تک بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top