خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے خواجہ سراء کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق بدھ کی رات تقریباً 11 بجے تنگی روڈ پر واقع فیصل پلازہ میں نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے 23 سالہ خواجہ سراء گُرگُرہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ضلع چارسدہ کے پولیس سٹیشن سٹی میں درج آیف آئی آر کے مطابق، مقتول کی شناخت فضل واحد عرف گُرگُرہ کے نام سے ہوئی، جو چارسدہ کی تحصیل تنگی کے گاؤں اجارہ سے تعلق رکھتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، مقتول کو کمر میں گولی ماری گئی جبکہ گلے میں دوپٹے کا پھندا ڈال کر اس کا دم گھونٹا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چکار میں اندھا قتل گھنٹوں میں ٹریس، قاتل اور خاتون سہولت کار دونوں گرفتار
واقعہ کے بعد پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا، واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔





