شہباز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، معیشت کو مزید مضبوط بنانا ہوگا، نواز شریف

شہباز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، معیشت کو مزید مضبوط بنانا ہوگا، نواز شریف

Pakistan SCO Summit 2026

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان وقت گزرنے کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی عمرہ میں نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔نواز شریف نے اس موقع پر اپنے بھائی اور وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ “شہباز صاحب، آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔” انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں اور مسلسل جدوجہد کے باعث ملک استحکام اور ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے، عوامی فلاحی منصوبوں اور سیاسی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی۔ نواز شریف نے زور دیا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنانا اور عوام کو ریلیف دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top