آئی فون یا اینڈرائیڈ، کون سا فون زیادہ محفوظ ہے؟

ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے لوگ ایپل کے آئی فون صارفین کے مقابلے میں آن لائن دھوکے اور فراڈ سے زیادہ محفوظ رہتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ آئی فون صارفین کے مقابلے میں اینڈرائیڈ صارفین کم سکیم پیغامات وصول کرتے ہیں۔

سروے کے مطابق آئی فون صارفین کے ہفتے میں تین یا زیادہ سکیم پیغامات وصول کرنے کے امکانات اینڈرائیڈ صارفین کے مقابلے میں 65 فیصد زیادہ ہیں۔

 اس کے برعکس58 فیصد اینڈرائیڈ صارفین نے کہا کہ انہوں نے سروے سے ایک ہفتہ قبل کوئی سکیم پیغام وصول نہیں کیا۔

تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا کہ پکسل فونز آئی فونز کے مقابلے میں سکیم دفاع میں بہتر ہیں، پکسل صارفین آئی فون صارفین کے مقابلے میں 96 فیصد زیادہ امکان رکھتے ہیں کہ انہوں نے کوئی سکیم پیغام وصول نہیں کیا۔

آئی فون صارفین 136 فیصد زیادہ امکان رکھتے ہیں کہ وہ زیادہ تعداد میں سکیم پیغامات وصول کرتے ہیں جبکہ 150 فیصد زیادہ امکان ہے کہ وہ اپنے فون کو اسکیم روکنے میں غیر مؤثر سمجھتے ہیں۔

گوگل کے جدید حفاظتی نظام جیسے ریئل ٹائم سکیم ڈیٹیکشن، کال سکریننگ اوراے آئی پر مبنی پیغام کا تجزیہ، اینڈرائیڈ صارفین کو سکیمز سے بہتر تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

گوگل میسجز معروف سپیم فلٹر کرتا ہے جبکہ سکیم ڈیٹیکشن مشکوک پیٹرنز کو آن ڈیوائس  اے آئی کے ذریعے پہچان کر نقصان دہ لنکس بلاک کرتا ہے۔

فون بائی گوگل ایپ خودکار طور پر سپیم کالز کو روکتی ہے اور کال سکرین فیچر ممکنہ فراڈ کالز کا پتہ لگاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ، آڈیو اور ری ایکشنز: واٹس ایپ نے ایپل واچ کو زندگی دی

اگرچہ ایپل کا آئی او ایس کئی سیکیورٹی پہلوؤں میں مضبوط ہے یہ تحقیق بتاتی ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین آج کے سب سے عام ڈیجیٹل خطرات یعنی سکیمز سے بہتر تحفظ حاصل کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top