مزمل اسلم کا 27ویں آئینی ترمیم پر ردعمل، قومی اتفاقِ رائے اور وسیع مشاورت پر زور

مزمل اسلم کا 27ویں آئینی ترمیم پر ردعمل، قومی اتفاقِ رائے اور وسیع مشاورت پر زور

مشیر خزانہ مزمل اسلم کا 27ویں آئینی ترمیم پر ردعمل، ملک کی بہتری کے لیے شفاف مشاورت کی ضرورت ہے

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے بلاول بھٹو زرداری کے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ترامیم پر قومی اتفاقِ رائے کی ضرورت ہے اور ملک کی بہتری کے لیے اس معاملے پر وسیع مشاورت ضروری ہے۔

مزمل اسلم نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا این ایف سی کی ازسرِنو تشکیل کے حوالے سے بالکل لاعلم ہے اور این ایف سی مشاورت کے لیے مجوزہ مسودہ درکار ہے تاکہ صوبائی سطح پر مؤثر اور بروقت فیصلے کیے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم اور این ایف سی سے متعلقہ امور پر شفاف اور جامع مشاورت ہی ملک کے تمام صوبوں کے مفاد میں ہے، اور اس سلسلے میں تمام سیاسی و معاشرتی اسٹیک ہولڈرز کی رائے کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

مزمل اسلم کا یہ بیان صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان موجودہ مشاورت کے عمل اور آئینی ترامیم کے حوالے سے شفافیت کو یقینی بنانے کے مقصد کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

Scroll to Top