دہلی ایئرپورٹ جام:بھارت نے اپنی نااہلی کا بوجھ پاکستان پر ڈال دیا

دہلی ایئرپورٹ جام:بھارت نے اپنی نااہلی کا بوجھ پاکستان پر ڈال دیا

اسلام آباد: بھارت نے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول کے نظام میں پیدا ہونے والی ٹیکنیکل خرابی کا الزام پاکستان پر لگایا ہے تاکہ اپنی ناکامیوں کو چھپایا جا سکے۔

بھارتی حکام نے الزام لگایا کہ پاکستان کی مداخلت سے تکنیکی مسائل پیدا ہوئے جس کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر اور مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ کے کئی نظام، بشمول بیگیج ہینڈلنگ اور چیک ان کاؤنٹرز، متاثر ہوئے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی حکام نے ابھی تک اس دعوے کے حق میں تفصیلی شواہد فراہم نہیں کیے لیکن کہا ہے کہ مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

اب تک پاکستان کی جانب سے اس الزام پر کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا گیا۔

دریں اثنا، بھارت کے فضائی حکام نے کہا کہ وہ ایئرپورٹ پر معمول کی کارکردگی بحال کرنے اور ہجوم کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پرواز کے شیڈول کو پہلے سے چیک کریں اور سکیورٹی کے عمل کے لیے جلد پہنچیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ایئرپورٹ روزانہ تقریباً 1,550 پروازوں کو سروس فراہم کرتا ہے، حال ہی میں ایئرپورٹ کے نظام میں کئی اہم خلل دیکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مذید ایک ماہ تک توسیع کردی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم (NOTAM)جاری کردیا ہے۔

نوٹم میں بھارتی مسافر برادر، ملٹری اور کارگو سمیت تمام رجسٹرڈ طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 نومبر 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔

یہ بندش اپریل 2025 سے نافذ العمل ہے جب بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام علاقے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدے کی فوری معطلی کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد پاکستان نے 24 اپریل کو بھارت کے لیے فضائی حدود، سرحدی نقل و حمل اور تجارتی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Scroll to Top