شہریوں کی سہولت کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا اپنی بیمہ کمپنی بنانے کا فیصلہ

شہریوں کی سہولت کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا اپنی بیمہ کمپنی بنانے کا فیصلہ

بیمہ پالیسی ودیگر امور میں شہریوں کی سہولت کیلئے کے پی حکومت کا اپنی بیمہ کمپنی بنانے کا فیصلہ مثبت اقدام مانا جاتا ہے ۔ اس سلسلے میں امور کی انجام دہی کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کے پی حکومت نے اپنی بیمہ کمپنی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پر کام شروع کردیا ہے ۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے صوبے کی پہلی بیمہ کمپنی یعنی انشورنس کمپنی بنانے کا کام شروع کردیاگیا ، اس بارے دستاویز کی تیاری جاری ہے ، جس کا ابتدائی خاکہ بھی تیار کرلیاگیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بیمہ کمپنی کو بینک آف خیبر کی خدمات بھی حاصل ہوں گی ، بیمہ کمپنی کے قیام کے بعد صوبہ بھر میں صحت کی بیشتر سہولیات بھی شہریوں کو لائف انشورنس کیساتھ میسر آئینگی جبکہ ابتدائی سفارشات میں پراپرٹی کو بھی اس میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیمہ کمپنی کے قیام کا فیصلہ آمدن بڑھانے سمیت صوبے کے فنڈ ز نجی کمپنیوں کو منقتل ہونے سے روکنے کیلئے کیاگیا ہے جبکہ مارکیٹ سے سستی سروسز کی فراہمی بھی اپنی کمپنی سے یقینی بنائی جاسکے گی

Scroll to Top