کرم میں امدادی اشیاکے قافلے پر فائرنگ ، گاڑیوں میں لوٹ مار

کرم میں امدادی اشیاکے قافلے پر فائرنگ ، گاڑیوں میں لوٹ مار

کرم میں امدادی اشیا کے قافلے پر ایک بار پھر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد امدادی گاڑیوں میں لوٹ مار بھی کی گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق کرم کے علاقے اوچت میں حملہ آوروں کی جانب سے 100 گاڑیوں پر مشتمل ٹرکوں کو قافلے پر فائرنگ کی گئی عینی شاہدین کے مطابق 7 مقامات سے حملہ آوروں نے قافلے پر فائرنگ کی اور گاڑیوں کو لوٹنا شروع کردیا ، اس دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری ردعمل دیاگیا اور لوٹ مار میں ملوث عناصر پر گن شپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوابی فائرنگ کی گئی لوئر کرم میں حالات کشیدہ ہونے پر قافلے کوٹل کے مقام پر روک لیاگیا ، حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔

Scroll to Top