خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے ، فیصل کریم کنڈی

خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے ، فیصل کریم کنڈی

Pakistan SCO Summit 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے ۔پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امان وامان سے متعلق نشست کا فیصلہ کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں صوبہ مشکل دور سے گزرا ہے ، کے پی کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں ۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہمیں امن کے پیغام کو آگے لیکر چلنا ہے تاکہ ملک ترقی کرے ۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، اسے استعمال کیسے کرتے ہیں وہ ہم پر منحصر ہے ہم نے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیاتھا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top