اسحاق ڈار کی چینی وزیراعظم سے اہم ملاقات، پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایس سی او سربراہان حکومت کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات کی،

جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق ملاقات کے دوران پاک چین قیادت نے دو طرفہ تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور شنگھائی سپرٹ کو خطے میں استحکام کے لیے راہنما قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب امریکا سے 300 ٹینک اور ایف-35 طیارے خریدے گا، ٹرمپ نے دفاعی پیکج کی منظوری دی

ملاقات میں خطے کی صورتحال، اقتصادی تعاون، اور بین الاقوامی سطح پر اہم مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔

یہ ملاقات پاک چین تعلقات میں اعتماد اور تعاون کے فروغ کے عزم کو اجاگر کرتی ہے، اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے دونوں رہنماؤں کی مشترکہ وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔

Scroll to Top