کے پال انسٹالمنٹ کمپنی نے صارفین کے لیے الیکٹرک بائیکس کی خریداری چھ آسان اقساط پر پیش کی ہے۔
کمپنی کی جانب سے ابتدائی ادائیگی 74,000 روپے رکھی گئی ہے جبکہ کل قیمت 185,000 روپے ہے جو کم آمدنی والے صارفین کے لیے باآسانی قابل برداشت ہے۔
یہ بائیک چینی کمپنی کے ذریعے تیار کی گئی ہے جو پاکستانی ڈیلرز کو آسان بائیک سکیمیں فراہم کرتی ہے تاکہ وہ کم آمدنی والے صارفین تک پہنچ سکیں۔
کمپنی نے اپنے تفصیلی رابطہ اور پتہ https://rasayi.kalpayfinancials.com/products/evee-genz بھی فراہم کیا ہے جس تک صارفین آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
سال کے شروع میں، فیصل بینک نے کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے ایک نئی الیکٹرک بائیک فنانسنگ سکیم بھی متعارف کرائی، اس اقدام کے تحت صارفین Revoo C32 Young اور Revoo A12 ماڈلز کو ماہانہ اقساط میں خرید سکتے ہیں جو صرف 7,146 روپے سے شروع ہوتی ہیں، اور پہلے تین مہینوں کے لیے سود کی شرح صفر ہے، جس سے ماحول دوست اور کم خرچ سفر پہلے سے زیادہ آسان ہو گیا ہے۔
ایندھن کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں، الیکٹرک بائیکس روزانہ کے سفر کے لیے ایک عملی اور پائیدار حل کے طور پر ابھرتی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کی 77ویں سالگرہ پر نئی ہائبرڈ ایچ آر-وی ای ایچ ای وی پر خصوصی پیشکش
فیصل بینک کی یہ پہل پاکستان کی صاف توانائی اور پائیدار ٹرانسپورٹ کی جانب کیے جانے والے وسیع اقدامات کے عین مطابق ہے جس کی مثال سندھ میں حال ہی میں بڑے شہروں کے لیے 500 نئی الیکٹرک بسوں کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
یہ محدود وقت کی پیشکش 2025 تک مؤثر رہے گی اور 48 ماہ تک کے لچکدار قسطی شیڈول کے ساتھ دستیاب ہے۔
پائیک کی ہر خریداری پر صارفین کو ایک مفت ہیلمٹ بھی دیا جائے گا جو محفوظ سفر کے لیے ایک چھوٹا لیکن اہم قدم ہے۔





