آج کا موسم کیسا رہے گا؟ بارش ہوگی یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

آج کا موسم کیسا رہے گا؟ بارش ہوگی یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم، بارش کے امکانات نہ کے برابر، شہریوں کو دھند اور سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کی ہدایت

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اور ملک کے دیگر علاقوں میں آئندہ موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی جاری کی ہے، جس کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی کی توقع ہے۔ پشاور، صوابی، مردان، ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے وقت چند مقامات پر ہلکی دھند بھی پڑ سکتی ہے۔

پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، جہلم، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور گردونواح میں سموگ کے ساتھ ساتھ صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔

بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں اور رہائشی علاقوں کے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور دھند یا سموگ کے باعث سفر کے دوران احتیاط برتی جائے۔

Scroll to Top