بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ احتجاج ہی رہ گیا راستہ، بےاختیار افراد سے مذاکرات سے کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بےاختیار افراد سے مذاکرات کرنے سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوتا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ اگر تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کیا جائے تو حالات میں بہتری آ سکتی ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ لیڈر سے ملاقات کے لیے احتجاج کے سوا کوئی اور راستہ باقی نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے صوبائی اسمبلی سے قرارداد منظور کروائی گئی، چیف جسٹس کو خط لکھا اور ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کے ہر وار کا توڑ ان کے پاس موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی، لیکن اس کمیٹی کے پاس عملی اختیار نہیں۔ سہیل آفریدی نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اڈیالہ صرف بات کرنے کے لیے جاتے ہیں، لیکن اکثر ایف آئی اے اور الیکشن کمیشن کی نوٹسنگ ان کے راستے میں رکاوٹ بنتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے انہیں جلسے کے بعد طلب کر لیا، جبکہ مریم نواز کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو سب پر یکساں نظر رکھنی چاہیے تاکہ سیاسی شفافیت برقرار رہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں ضمنی الیکشن جاری ہیں، اور اسی دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر رہی ہیں۔

Scroll to Top