وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو جھوٹا قرار دے دیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح جھوٹ بولنے کے عادی ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کسی بھی ایسے علاقے میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا جہاں ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی الیکشن کمیشن سے ملنے والے نوٹس کو کور کرنے کے لیے مریم نواز پر الزام لگا رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ اپنے لیڈر کی طرح عادتاً جھوٹ بولتے ہیں اور سرکاری افسران کو دھمکیاں دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی خود شہر ناز کی انتخابی مہم چلانے پہنچے جبکہ مریم نواز نے کسی بھی لیگی امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مریم نواز کی خدمت کے ریکارڈ میں 90 سے زائد ترقیاتی منصوبے شامل ہیں جو کسی ضمنی الیکشن کے محتاج نہیں اور پنجاب کے عوام خود مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کون آگے، کون پیچھے؟ ضمنی انتخابات کے نتائج پختون ڈیجیٹل پر
واضح رہے ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج پختون ڈیجیٹل کو موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
یہ ضمنی انتخابات قومی اور صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ہوئے جو مختلف نااہلیوں اور دیگر وجوہات کی بنا پر خالی ہوئی تھیں۔





