قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں 100 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز آگے ہیں۔
این اے 18 ہری پور کے 100 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز سبقت لے گئے ہیں۔
ابتدائی غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بابر نواز نے 27,522 ووٹ حاصل کیے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب 23,847 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
یہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج ہیں اور حتمی اور سرکاری اعلان کے بعد ہی مکمل تصدیق ممکن ہوگی۔
مزید معلومات کے لیے حتمی سرکاری نتائج کا انتظار ضروری ہے، تاہم ابتدائی غیر سرکاری رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز کو اس مرحلے پر سبقت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے-18 ہری پور ضمنی الیکشن: لیگی رہنما کی دھمکی آمیز گفتگو پر الیکشن کمیشن کا نوٹس
دیگر پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کے پولنگ اسٹیشن نمبر 1 مردانہ میں مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان 425 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شہر ناز عمر ایوب 267 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
گورنمنٹ ہائی سکول کے پولنگ اسٹیشن میں بابر نواز خان 326 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں اور شہر ناز عمر ایوب 70 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔
ٹیپ ہاؤسنگ سوسائٹی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 31 میں شہر ناز بی بی 158 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ بابر نواز خان 117 ووٹ حاصل کر سکے۔
پولنگ اسٹیشن نمبر 30 میں شہر ناز بی بی 155 ووٹ اور بابر نواز خان 107 ووٹ کے ساتھ مقابلہ جاری رہا، دیگر پولنگ اسٹیشنز پر بھی شہر ناز عمر ایوب اور بابر نواز خان کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
موٹیہ کے گورنمنٹ ہائی سکول پولنگ سٹیشن نمبر 588 میں بابر نواز خان 274 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں جبکہ شہر ناز عمر ایوب 206 ووٹ حاصل کر سکے۔ ہری پور پوسٹ گریجویٹ کالج زنانہ کے پولنگ سٹیشن نمبر 1 میں شہر ناز عمر ایوب 197 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ بابر نواز خان 171 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔
ہائی سکینڈری سکول سرائے صالح پولنگ اسٹیشن نمبر 159 میں بابر نواز خان 302 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں اور شہر ناز عمر ایوب 227 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔
بی ایچ یو کندی پولنگ اسٹیشن نمبر 454 میں شہر ناز عمر ایوب تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار کے طور پر 162 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بابر نواز خان مسلم لیگ نون 82 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
اب تک کے نتائج کے مطابق بابر نواز 21,430 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ شہر ناز 19,257 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر مقابلہ سخت رہا اور ووٹرز نے بھرپور حصہ لیا۔





