تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر کی اسلام آباد کو سومنات بنانے کی دھمکی

تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے آئندہ احتجاج کے حوالے سے سخت بیان دیتے ہوئے اسلام آباد کو سومنات بنانے کی بات کردی۔

جنید اکبر نے اپنے بیان میں کہا کہ اس بار تحریک انصاف کے کارکن صرف ایک راستے سے اسلام آباد نہیں جائیں گے بلکہ موٹروے اور جی ٹی روڈ دونوں راستے استعمال کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ احتجاج پہلے جیسا نہیں ہوگا کہ کارکن اپنی لاشیں اٹھا کر انہیں دفن کریں اور خاموش رہیں، انہوں نے کہا کہ لاشیں اٹھائیں گے اور پھر لوٹ آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں، پاکستان کا دارالحکومت ہے، دھمکیاں قابل قبول نہیں، طارق فضل چودھری

جنید اکبر نے مزید کہا میں آپ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں، ہم اسلام آباد کو سومنات بنائیں گے۔

Scroll to Top