پشاور، ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل چوری کی نکلی

پشاور، ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل چوری کی نکلی

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے حملے کے سلسلے میں نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے استعمال کی جانے والی موٹرسائیکل چوری شدہ نکلی۔پولیس حکام نے بتایا کہ یہ موٹرسائیکل راولپنڈی سے چوری ہوئی تھی اور متعلقہ تھانے میں اس کی ایف آئی آر درج تھی۔ موٹرسائیکل کے چوری ہونے کے بعد دہشتگردوں نے اسے حملے کے لیے استعمال کیا، جس کے بعد تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے سے متعلق کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے تاکہ حملے کے پس پردہ منصوبہ سازوں اور ممکنہ دہشتگرد نیٹ ورک کا پتہ لگایا جا سکے۔

واضح رہے کہ پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں تین اہلکار شہید اور دس دیگر زخمی ہوئے تھے۔ اسی دوران سکیورٹی فورسز نے تین دہشتگردوں کو موقع پر ہلاک کر دیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد مزید پیش رفت کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا اور دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ پیش رفت دہشتگردوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے اور سرکاری و سکیورٹی اداروں کے تحفظ کے لیے اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ! سرکاری و تعلیمی اداروں کے احاطے میں سیاسی

Scroll to Top