چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ: شاہینوں کی شاندار باؤلنگ، کیویز کے 3 کھلاڑی آؤٹ

چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ: شاہینوں کی شاندار باؤلنگ، کیویز کے 3 کھلاڑی آؤٹ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا طبل جنگ بج گیا، افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں، پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، دنیا کی 8 بہترین ٹیموں کے درمیان کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں گھمسان کا رن پڑے گا۔

نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانووے اور ول ینگ نے اننگز کا آغاز کیا، کیویز کو اوپنرز نے 39 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ڈیون کونووے 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد تجربہ کار بیٹر کین ولیمسن کریز پر آئے مگر ٹیم کو سنبھالا نہ دے سکے اور صرف ایک رن بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Scroll to Top