وشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افواجِ پاکستان کے خلاف مسلسل متنازع مواد شیئر کرنے والا Bilal AI نامی اکاؤنٹ چلانے والا اکاونٹ تحریک انصاف کا ورکر نکلا۔
ایکس پر موجود ایڈووکیٹ صاحبہ رانا نامی اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ اکاؤنٹ چلانے والا شخص دراصل پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والا بلال احمد ہے۔
ان کے مطابق بلال احمد فن لینڈ کے شہر ہیلسنکی میں رہائش پذیر ایک روبوٹکس انجینئر ہے، جو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود اے آئی ویڈیوز کے نام پر ’’انتہائی شرمناک‘‘ سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
یہ ہے پی ٹی آئی کا بلال احمد جو کہ ایکس پر Bilal Ai کے نام سے اکاؤنٹ چلاتا ہے ۔ Robotics Engineer ہے ۔ Helsinki فن لینڈ میں رہائش ہے ۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے مگر اے آئی ویڈیوز کے نام جو کچھ یہ کررہا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے ۔
اس کا پرانا یوزرنیم bilalah21 تھا اس وقت یہ زیادہ تر… pic.twitter.com/Ckmoh8rYgr
— Adv Sahiba Rana (@AdvSahibaRana) November 27, 2025
صاحبہ رانا کے مطابق بلال احمد کا اصل یوزرنیم “bilalah21” تھا اور وہ اس وقت زیادہ تر کرکٹ اور آل راؤنڈر فہیم اشرف سے متعلق تبصرے کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس کی پرانی پروفائل تصویر برفانی علاقہ دکھاتی تھی، جسے وہ فی الحال شیئر نہیں کر رہیں۔ بلال کی سابقہ بائیو میں “Autonomous Cars” کا بھی ذکر موجود تھا، جب کہ یوزرنیم “BilalAhmad21” اس کا پسندیدہ نام رہا ہے۔ یہی یوزرنیم اسے سمارٹ ویو اے آئی اور instructables.com جیسے پلیٹ فارمز پر بھی شناخت دیتا ہے، البتہ لنکڈ اِن پر اس کا یوزرنیم مختلف ہے۔
ایڈووکیٹ صاحبہ رانا نے مزید دعویٰ کیا کہ بلال احمد یو ای ٹی لاہور میں بھی زیرِ تعلیم رہا ہے اور ان کے پاس اس کا ایڈریس، موبائل نمبر اور شناختی کارڈ نمبر موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلال احمد کی 2018 تک کی تمام ذاتی تفصیلات ان کے پاس ریکارڈ میں موجود تھیں، مگر تحریک عدم اعتماد کے بعد جب یہ شخص اپنے نئے نام Bilal AI کے ساتھ سامنے آیا تو اس نے اپنی سابقہ شناخت پسِ پشت ڈال دی۔
ان کے مطابق جب سے وہ بلال AI بنا ہے، اس کے بعد کی ہر چیز آپ خود دیکھ چکے ہیں۔





