پاکستان میں درآمد کیے گئے موبائل فونز پر عائد ٹیکس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جن میں کسٹمز ڈیوٹی، موبائل لیوی، ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس شامل ہیں۔
یہ ٹیکس درآمد شدہ فون کی قیمت کے مطابق وصول کیے جاتے ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ موبائل فون کی اصل قیمت ویلیو ایشن رولنگ کے تحت طے کی جاتی ہے، اور اگر کسی ماڈل کےلیے یہ ویلیو دستیاب نہ ہو تو قیمت گزشتہ 90 دنوں کے درآمدی ریکارڈ کی بنیاد پر مقرر کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سمندر پار پاکستانیوں کے لیے رعایتی موبائل فون درآمد کی تجویز زیر غور
کم مالیت والے فونزجن کی قیمت 30 ڈالر تک ہے پر موبائل لیوی 100 روپے، ریگولیٹری ڈیوٹی 300 روپے، سیلز ٹیکس 18 فیصد اور ودہولڈنگ ٹیکس 70 روپے عائد کیا جاتا ہے۔ 30 سے 100 ڈالر مالیت والے فونز پر موبائل لیوی 200 روپے، ریگولیٹری ڈیوٹی 3,000 روپے، سیلز ٹیکس 18 فیصد اور ودہولڈنگ ٹیکس 930 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایپل کا نیا آئی فون 17 ای سیریز حیرت انگیز خصوصیات کے ساتھ لانچنگ کیلئے تیار
100 سے 200 ڈالر والے فونز پر موبائل لیوی 600 روپے، ریگولیٹری ڈیوٹی 7,500 روپے، سیلز ٹیکس 18 فیصد اور ودہولڈنگ ٹیکس 970 روپے عائد کیا جاتا ہے۔ 200 سے 350 ڈالر مالیت والے فونز پر موبائل لیوی 1,800 روپے، ریگولیٹری ڈیوٹی 11,000 روپے، سیلز ٹیکس 18 فیصد اور ودہولڈنگ ٹیکس 5,000 روپے وصول کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد و برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
350 سے 500 ڈالر والے فونز پر موبائل لیوی 4,000 روپے، ریگولیٹری ڈیوٹی 15,000 روپے، سیلز ٹیکس 18 فیصد اور ودہولڈنگ ٹیکس 5,000 روپے ہے۔ 500 ڈالر سے زائد مالیت والے فونز پر موبائل لیوی 8,000 روپے (اگر قیمت 700 ڈالر سے زائد ہو تو 16,000 روپے)، ریگولیٹری ڈیوٹی 22,000 روپے، سیلز ٹیکس 25 فیصد اور ودہولڈنگ ٹیکس 1,150 روپے عائد ہوگا۔





