پشاور جلسہ ناکام، خیبرپختونخوا کے مسائل پر طلال چوہدری کی کڑی تنقید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے پشاور میں پی ٹی آئی کے حالیہ جلسے کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا ایک بار پھر مسائل میں گھرا ہوا صوبہ ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ جلسہ سوائے گالم گلوچ اور تنقید کے کچھ بھی پیش نہیں کر سکا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی پوری زندگی کو سکنڈلز سے بھرپور قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے کافی عرصے سے اہم اداروں پر بے جا الزامات لگائے ہیں، اور عوام نے پشاور جلسے میں پارٹی کے حال کا بخوبی مشاہدہ کیا۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی دہشت گردوں پر تنقید نہیں کی اور ہمیشہ دہشت گردوں کے لیے نرم رویہ اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاشا اور فیض نہ ہوتے تو بانی پی ٹی آئی وزیراعظم بننے کی سطح تک بھی نہیں پہنچ پاتے تھے۔

انہوں نے پارٹی کی موجودہ پوزیشن پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے دوسروں کی عزت پر ہمیشہ نظر رکھی، اور جب مجبور کیا گیا تو جواب دیا گیا۔ طلال چوہدری نے سوال اٹھایا کہ کب تک پارٹی پر لگنے والے بے بنیاد الزامات کو نظر انداز کیا جائے گا۔

رہنما نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، جبکہ جلسے جیسے مظاہرے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ فراہم نہیں کرتے۔

Scroll to Top