صوابی: کرنل شیر خان کلے خواجہ لار میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر کی چھت گرنے سے تین افراد ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی فوراً ڈزاسٹر اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور مقامی لوگوں کی مدد سے ملبے تلے دبے ہوئے زخمیوں کو نکال لیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں حالت کے پیش نظر کالوخان ہسپتال منتقل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں مانسہرہ ، تیز رفتار کوسٹر حادثے کا شکار ، ڈرائیور جاں بحق ،6 افراد زخمی
مقامی افراد نے بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور اس افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والوں کو جلد از جلد امداد فراہم کرنے کی کوشش کی۔ ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی اور امدادی کوششوں کے باعث تینوں افراد کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔