جڑواں شہروں میں ہلکی بارش، خشک سردی کا خاتمہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ شہر کے مختلف سیکٹرز میں ہلکی ہلکی بارش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس، ایف سیون، جی ایٹ، مارگلہ سائیڈ سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہو رہی ہے، جبکہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش کے باعث خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم خوشگوار مگر سرد ہو گیا ہے۔

 اسلام آباد،راولپنڈی، پوٹھوہار ریجن، میانوالی، بھکر، نورپور تھل اور لیہ میں 21 دسمبر تک وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری اور گلیات میں بارشوں کے ساتھ برف باری کا امکان ہے،

چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور کوہاٹ میں 22 دسمبر تک وقفے وقفے سے بارشیں اور بالائی علاقوں میں درمیانی برف باری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی

سندھ کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی ابر آلود سے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ،کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران، پنجگور، خضدار، واشک، چاغی، خاران اور کالات میں وقفے وقفے سے بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔

Scroll to Top