معروف صحافی شاہزیب خانزادہ نے اپنے پروگرام شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں توشہ خانہ کیس کی تفصیلات پر بات کرتے ہوئے عمران خان کے مختلف بیانات کو بے نقاب کیا اور ان کی سچائی کو چیلنج کیا۔
صحافی شاہزیب خانزادہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں حقیقت پر مبنی مقدمہ بنتا تھا مگر سابق وزیراعظم نے متعدد بار جھوٹ بولے ہیں۔
شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ عمران خان نے شروع میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ توشہ خانہ سے ملنے والے تحفے کی قیمت کا 50 فیصد ادا کر کے انہیں حاصل کر رہے ہیں لیکن حقیقت میں وہ صرف 20 فیصد رقم ادا کرتے تھے۔
اس کے علاوہ عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ بنی گالہ کی سڑک انہوں نے توشہ خانہ کی رقم سے بنوائی مگر یہ دعویٰ بھی جھوٹا نکلا کیونکہ سڑک کی تعمیر میں توشہ خانہ کی رقم کا کوئی کردار نہیں تھا۔
عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کے پاس منی ٹریل موجود ہے جو ان کی ادائیگیوں کو ثابت کرتی ہے، مگر ایسا کوئی منی ٹریل موجود نہیں تھا۔ دکاندار نے بھی رسید کو جعلی قرار دے دیا۔
اینکر شاہزیب خانزادہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے مسلسل جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور ان کے بیانات میں بار بار تضاد سامنے آیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
اس پورے معاملے کا تجزیہ کرتے ہوئے خانزادہ نے کہا کہ اس کیس میں عمران خان کی سچائی کا پتہ چلانا بہت ضروری ہے تاکہ عوام کو حقیقت سامنے آسکے۔





