خیبر میڈیکل کالج میں پولیس تشدد سے تین طلبا زخمی، اسلامی جعمیت طلبا کا دعویٰ

پشاور: اسلامی جمعیت طلبا کی قیادت نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس تشدد کے باعث خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے تین طلبا زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے طلبا یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کر رہے تھے جب پولیس کی جانب سے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پشاور یونیورسٹی کے طالبعلم اور اسلامی جمعیت طلبہ کے رکن وقاص احمد نے پختون ڈیجیٹل کو بتایا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک بلاک کردی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ یونیورسٹی میں کتابی میلہ منعقد کرنے کی اجازت مانگ رہے تھے۔ وقاص احمد کے مطابق طلبہ ہر سال پیوٹا ہال میں کتابی میلہ منعقد کرتے ہیں، لیکن اس سال انتظامیہ نے اجازت نہیں دی، جس پر احتجاج کیا گیا۔

طلبہ نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ ان کے پرامن احتجاج کو بزور طاقت روکا گیا، جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

مظاہرین نے پولیس کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Scroll to Top