سول سروسز اکیڈمی میں 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام ، بلوچستان کے افسران کی نمایاں شرکت

سول سروسز اکیڈمی میں 53واں کامن ٹریننگ پروگرام جاری ہےجس میں ملک بھر سے سول سروس کے زیرِ تربیت افسران شرکت کر رہے ہیں۔

اس تربیتی پروگرام میں مجموعی طور پر 136 زیرِ تربیت سول سروس افسران شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ان 136 افسران میں سے 52 افسران کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے، جو کل تعداد کا تقریباً 40 فیصد بنتا ہے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افسران کی یہ نمایاں شمولیت صوبے کی سول سروسز میں بڑھتی ہوئی نمائندگی کو ظاہر کرتی ہے۔

53ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں بلوچستان کے افسران کی بڑی تعداد کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جسے صوبے اور ملک کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا گیا ہے۔

اس موقع پر ’’ویل ڈن بلوچستان‘‘ اور ’’ویل ڈن پاکستان‘‘ کے جذبات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے جو قومی سطح پر یکجہتی اور شمولیت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Scroll to Top