چھ ماہ کی ڈیڈ لائن کی خبر چھ دن بھی نہ چل سکی،سینئرصحافی سلمان مسعود

سینئر صحافی سلمان مسعود نے سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان اختلافات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ ماہ کی مہلت کا دعویٰ چھ دن بھی برقرار نہ رہ سکا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی رائے میں واضح کیا کہ اس طرح کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں اور یہ محض قیاس آرائیوں کا حصہ ہیں۔

سلمان مسعود کے مطابق حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں اور حکومت کو چھ ماہ کی مبینہ مہلت دی گئی تھی تاہم یہ دعویٰ بہت جلد اپنی ساکھ کھو بیٹھا۔

دوسری جانب ملک کے سینئر صحافی، تجزیہ کار اور سیاسی رہنما بھی ان افواہوں کی تردید کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اختلافات کے بیانیے کی کوئی بنیاد نہیں اور زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔

Scroll to Top