پاکستانی ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے تاریخ رقم کردی

 انیتا کریم نے ایران کی پریسا شمش آبادی کو شکست دے کر پہلی مرتبہ پاکستان میں پروفیشنل ایم ایم اے فائٹ جیتی اور ملکی تاریخ میں اپنا نام رقم کرا لیا۔

اسلام آباد میں پروفیشنل ایم ایم اے لیگ انفینٹ چیمپئن شپ” کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی 52 کلوگرام ٹائٹل فائٹ میں پاکستانی ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے شاندار فتح حاصل کی۔

انیتا کریم نے ایران کی پریسا شمش آبادی کو شکست دے کر پہلی مرتبہ پاکستان میں پروفیشنل ایم ایم اے فائٹ جیتی اور ملکی تاریخ میں اپنا نام رقم کرا لیا۔

ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انیتا کریم پاکستان کی پہلی خواتین پروفیشنل ایم ایم اے فائٹر ہیں اور انہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں بھی شاندار فتوحات حاصل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فائٹر رضوان علی نے دبئی میں بھارتی حریف کو چند لمحوں میں ناک آؤٹ کر دیا

 اس فتح کے ساتھ ہی انہوں نے نہ صرف اپنا کیریئر روشن کیا بلکہ پاکستان میں خواتین کے ایم ایم اے کے شعبے میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

Scroll to Top