آئندہ 2 ماہ میں فی یونٹ بجلی 6سے 8 روپے سستی کرنے پر کام جاری

آئندہ 2 ماہ میں فی یونٹ بجلی 6سے 8 روپے سستی کرنے پر کام جاری

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 2 ماہ میں فی یونٹ بجلی 6 سے 8 روپے سستی کرنے پر کام جاری ہے۔

اس حوالے سے پاور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ بینکوں سے 1300ارب روپے کے قرض حصول کیلئے بات چیت جاری ہے یہ قرض فکس ریٹ اور قائم کیلئے لیاجائے گا۔

حکام نے کہا کہ قرض سے گردشی قرض کا خاتمہ کیا جائے گا، حکومت کو 700 ارب روپے آئی پی پیز سے بات چیت میں بچت ہوئی، آئی پی پیز سے 300 ارب روپے کا سود ختم کرایا ہے۔

پاور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 6 آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرچکے ہیں جبکہ 25 آئی پی پیز کیساتھ ٹیک اینڈ پر بات ہوچکی ہے سرکاری پاور پلانٹس کے ساتھ ٹاسک فورس کی بات چیت جاری ہے ۔

حکام نے بتایا کہ اس کوشش سے 2 ماہ تک فی یونٹ بجلی 6 سے 8 روپے تک سستی کرنا چاہتے ہیں، پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2300 ارب روپے کے لگ بھگ ہے، گردشی قرض جلد سے جلد صفر کرنا ہے۔

Scroll to Top