بھارت سے صرف کشمیر کے مسئلے پر بات ہوگی کسی اور ایجنڈے پر مذاکرات نہیں ہوں گے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کا رمضان  کے بعد احتجاجی تحریک کے آغاز کا اعلان

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے رمضان کے بعد ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ماہ رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا، جس میں بڑی شاہراہوں پر دھرنے اور گورنرز اور وزرائے اعلیٰ ہاؤسز کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی پورے ملک میں لانگ مارچ کی کال دے گی اور کسان، مزدور، طلباء اور مختلف عوامی طبقات اپنے حقوق کے لیے احتجاج میں شریک ہوں گے۔ احتجاج کا مقصد بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے خلاف پرامن مزاحمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوامی دباؤ کے تحت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائے گا، کیونکہ موجودہ حکومت کا نظام بوسیدہ ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں اپوزیشن کے ساتھ ملکر عید کے بعد احتجاج کریں گے، جنید اکبر

حافظ نعیم الرحمان نے پیکا قانون کے حوالے سے بھی اپنی تنقید کا اظہار کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی مانسہرہ کے امیر کو اس قانون کا پہلا شکار بنایا گیا ہے۔ انہوں نے آزادی اظہار رائے پر قدغن ڈالنے والے اس قانون کو دوبارہ مسترد کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران آئی پی پیز کو اربوں روپے دینے کے لیے تیار ہیں، لیکن نوجوانوں کو مفت تعلیم دینے کے لیے اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں آئی ٹی انقلاب لے کر آئے گی اور لاکھوں بچوں کو مفت آئی ٹی کورسز فراہم کر کے انہیں روزگار کے قابل بنائے گی۔

Scroll to Top