وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اپریل تک نیا این ایف سی ایوارڈ دے ورنہ مئی میں سرپرائز دیں گے ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نئے این ایف سی ایوارڈ سے مزید راہ فرار اختیار نہیں کرسکتی ، نیا این ایف سی جلد سے جلد ہونا چاہیے ، صوبے کے حقوق کیلئے ہر محاذ پر لڑئوں گا
علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ پیچھے نہیں ہٹوں گا ، ریاست لوگوں سے کئے وعدے پورے کرے ، ماضی سے سبق سیکھنے کے بجائے غلطیوں کو دہرا رہے ہیں ۔