پی ٹی آئی حکومت میں سب کچھ برائے فروخت ہے ، فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی حکومت میں سب کچھ برائے فروخت ہے ، فیصل کریم کنڈی

Pakistan SCO Summit 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں سب کچھ فارسیل ہے

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ٹرانسفر پوسٹنگ فار سیل ہے ، کلاس فور سے لیکر تمام نوکریوں کی بولیاں لگائی جاتی ہیں ۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی حکومت نے 20 ہزار ملازمین فارغ کیے تاکہ ان پوسٹوں کی بولیاں لگائی جائیں ۔ یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی نشستوں کی بولیاں لگائی جائیں گی ، وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کیلئے سرچ کمیٹی نہیں بنائی گئی ۔

انہو ں نے کہاکہ دشمن بھی گھر آجائے تو اس کیساتھ احترام سے پیش آتاہوں ، وزیر اعلیٰ کیساتھ کچھ لمحے مشکل سے گزار لیتاہوں ۔

گورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کیساتھ غیر رسمی ملاقات ہوتی ہے ، ملاقات میں ہنسناہی پڑتاہے ۔انہوں نے کہا کہ قاضی انور یا کسی اور کا بیٹا یا بیٹی میرٹ پر آتے ہیں تو ٹھیک ہے کسی اور کا حق نہیں مارنا چاہیے ، وہ کسی کمیٹی کا رکن کیوں نہ ہو۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top