پشاور پولیس کی رات گئے ایک اور بڑی کامیاب کارروائی

پشاور : تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں کیپٹل سٹی پولیس اور خطرناک سنیچرز کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ایک سنیچر ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سنیچرز کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کے دوران ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس نے جوابی کارروائی کی۔

اس دوران کراس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے سنیچر کو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ لگی۔

ہلاک ہونے والے سنیچر کی شناخت گلزار ولد نجیب اللہ، سکنہ افغانستان، حال یاسین خیل چمکنی کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا پستول، مسروقہ موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ گلزار متعدد سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی،این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اس کے خلاف تھانہ مچنی گیٹ میں درج مقدمات میں PPC 392 کے تحت کئی ایف آئی آرز شامل ہیں، اور تازہ مقدمے میں وہ اشتہاری قرار پایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

Scroll to Top