خیبر پختونخوا حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے صحت کارڈ سہولت کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے اوورسیز پاکستانی مزدوروں کے لیے ایک تاریخی فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت انہیں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سے صوبے کے مزدوروں کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا ہے، تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی مزدوروں کو صحت کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی مزدور اس سہولت کے سب سے زیادہ مستحق ہیں، اوورسیزپاکستانی ملک سے باہر ہیں، اس لیے اب تک اس سہولت سے محروم رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کے تحت مفت او پی ڈی سروسز کا آغاز

اس نئی سکیم کے تحت لیبر ویزے پر بیرون ملک مقیم پاکستانی مزدور اپنے علاج کے اخراجات صحت کارڈ کے ذریعے ادا کر سکیں گے۔

 

یہ سہولت خصوصی طور پر مزدور طبقے کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہے تاکہ ان کے صحت کے مسائل کا بہتر حل نکالا جا سکے۔

Scroll to Top