پشاور: پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پشاور زلمی نے افغانستان کے ٹاپ آرڈر وکٹ کیپر اور جارحانہ بلے باز رحمان اللہ گرباز کو اپنی ٹیم میں شامل کر کے پہلا اہم اقدام اٹھا دیا ہے۔
زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر گرباز کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا اور ان کے شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا۔
We are proud to confirm the direct signing of Afghanistan’s star wicketkeeper-batter, @RGurbaz_21
🔥 Explosive with the bat.
🧤 Lightning-fast behind the stumps.
🏃 A gun fielder with extraordinary energy.A warm welcome to the Zalmi Fam 💛🤝#Zalmi #YellowStorm pic.twitter.com/jl8b61WUwL
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) February 5, 2026
رحمان اللہ گرباز ایک تجربہ کار اور جارحانہ بلے باز ہیں جو پہلے بھی پی ایس ایل میں کھیل چکے ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
ان کی طاقتور اور بے خوف بلے بازی ابتدائی اوورز میں زلمی کو فائدہ پہنچا سکتی ہے، خاص طور پر پاور پلے میں ان کی مہارت ٹیم کے لیے اہم ثابت ہوگی۔
گرباز اس وقت افغانستان کی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 اسکواڈ کا حصہ ہیں جو 7 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ تاہم زلمی کے فینز میں رحمان اللہ گرباز کی شمولیت پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، کیونکہ افغانستان اور پاکستان کے کرکٹ تعلقات میں جاری تنازعات کی وجہ سے کچھ کھلاڑی جیسے رشید خان نے پی ایس ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا، جس سے گرباز کی شمولیت پر بھی بحث جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پارٹی میں صفائی کا آغاز؟ بیرسٹر گوہر کا واضح پیغام سامنے آ گیا
پی ایس ایل 11 کے آغاز کے موقع پر دیگر فرنچائزز نے بھی بڑی سائننگز کی ہیں۔ لاہور قلندرز نے بنگلہ دیش کے پیک اسٹار مستفیض الرحمٰن کو ٹیم میں شامل کیا، کراچی کنگز نے معین علی کو سائن کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈیوون کون وے کو شامل کیا، جبکہ سیالکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلوی اسٹار سٹیو اسمتھ کو اپنی ٹیم میں شامل کیا، جو اس سیزن کی سب سے بڑی مارکیٹ سائننگ کے طور پر سامنے آئی۔
پی ایس ایل کے منتظمین کے مطابق ہر ٹیم کی نئی شمولیت اور اہم کھلاڑیوں کی سائننگز اس سیزن کو مزید دلچسپ اور مسابقتی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی، اور شائقین کرکٹ کے لیے زبردست میچز کا وعدہ کرتی ہیں۔





