باجوڑ سے منتخب رکن قومی اسمبلی مبارک زیب وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے جمعرات کے روز باجوڑ سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کو اپنے معاون خصوصی مقرر کر دیا۔

کابینہ سیکریٹریٹ، کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے مختلف شعبوں کے لیے چار معاونین خصوصی تعینات کیے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ نومنتخب وزرائے مملکت میں ہارون اختر، حذیفہ رحمان، مبارک زیب اور طلحہ برکی شامل ہیں، جو ملک کے مختلف حلقوں سے منتخب ہوئے ہیں۔

مبارک زیب ان نئے معاونین خصوصی میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے بڑے بھائی ریحان زیب کے قتل کے بعد ضمنی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

ریحان زیب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کارکنوں میں شمار ہوتے تھے اور ان کے بھائی مبارک زیب نے پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود کارکنوں کی بھرپور حمایت سے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے معاملات غیر منتخب افراد چلا رہے ہیں، سردار حسین بابک

Scroll to Top