عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر سونا دوبارہ مہنگا، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک روزہ کمی کے بعد ایک بار پھر بڑھ گئی، جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 1 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فی تولہ چاندی 105 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 219 روپے پر آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 70 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 42 ڈالر تک پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات براہ راست مقامی مارکیٹ پر مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور خریداروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔





