امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران جلد ہار مان جائے گا، جس کے بعد تیل کی قیمتیں گر جائیں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں آج بھی تیل سابق صدر جو بائیڈن کے دور حکومت کے مقابلے میں سستا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ توقع ہے امریکی مذاکرات کار رواں ہفتے ایران کے ساتھ مزید بات چیت کریں گے، ان کے مطابق تہران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم ایران کی شرائط امریکہ کو قبول نہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کافی عرصے سے گرفتار افراد پر نظر رکھے ہوئے تھا اور انہیں پکڑ لیا گیا، کیونکہ وہ امریکا کو بڑا نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ امریکی فوج آبنائے ہرمز سے تیل کی بڑی مقدار میں ترسیل کے لیے سہولیات اور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی جج نے صدر ٹرمپ کا بڑا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ روزجنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی سب سے بڑی مقدار گزری ہے۔
دوسری جانب ایک امریکی دفاعی عہدیدار نے بھی صدر ٹرمپ کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعے کی رات آبنائے ہرمز کے راستے 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل تیل برآمد کیا گیا ہے۔





