خیرپورمیں کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

خیرپور کے قریب ٹنڈو مستی شاہراہ پر ایک کوچ اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، حادثے میں کوچ کا ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی جاں بحق ہوئے۔

متاثرہ لاشوں کو فوری طور پر سول ہسپتال خیرپور منتقل کیا گیا، اطلاعات کے مطابق کوچ پنجاب سے کراچی جارہی تھی۔

ریسکیو حکام نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور آئی جی سندھ نے ایس ایس پی خیرپور کو فوری طور پر حادثے کی جگہ روانہ کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، دو بہنیں جان کی بازی ہار گئیں

آئی جی سندھ نے ہدایت دی کہ حادثے کی جگہ اور اطراف کے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں یقینی بنائی جائیں اور زخمیوں کی اسپتال منتقلی کے دوران راستے صاف رکھے جائیں۔

Scroll to Top