​شمالی وزیرستان : کمسن کرکٹر آئینہ وزیر کی ویڈیو وائرل کرنے والے نوجوان کے ساتھ افسوسناک واقعہ

شاکر وزیر
شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ سے تعلق رکھنے والے سوشل ایکٹوسٹ ظفران وزیر کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

ظفران وزیر حال ہی میں اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے اپنے گاؤں میں لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے والی کمسن بچی آئینہ وزیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

مقامی ذرائع کے مطابق، ظفران وزیر کو ان کے علاقے سے اس وقت اٹھایا گیا جب وہ معمول کی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئےجس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

​ظفران وزیر نے چند روز قبل ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ننھی آئینہ وزیر کو اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی ملی تھی۔ ویڈیو کی وجہ سے آئینہ وزیر کی صلاحیتوں کو ملک بھر میں سراہا گیا تھا۔

Scroll to Top