عدالت کا بڑا اقدام،نااہلی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیشن جج ملازمت سے برطرف

عدالت کا بڑا اقدام،نااہلی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیشن جج ملازمت سے برطرف

کامران علی شاہ
پشاور ہائیکورٹ نے دورانِ ملازمت نااہلی دکھانے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فدا محمد کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل افسر فدا محمد کے خلاف محکمانہ طور پر ڈسپلنری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے ان پر عائد الزامات کی تفصیلی انکوائری کی۔

تحقیقات کے دوران افسر پر دورانِ ملازمت فرائض میں کوتاہی، نااہلی اور پیشہ ورانہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزامات ثابت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : کوہستان میگا کرپشن سکینڈل،عدالت کا بڑا حکم جاری

ڈسپلنری کمیٹی کی سفارشات اور الزامات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ نے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ صادر کیا۔

Scroll to Top