ہنگو میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی عائد

ہنگو میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی عائد

ضلع ہنگو میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق رمضان المبارک کے پورے مہینے کے لیے ہوگا۔ اس دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

مزید برآں کیمیکل اشیاء اور پٹرول کی کھلے عام فروخت پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، جبکہ وال چاکنگ، پانچ افراد سے زائد کے اجتماع اور اکٹھا ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کے ضلع ہنگو میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر ہنگو کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے ہدایات پر عمل درآمد کی اپیل کی ہے۔

Scroll to Top