اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 136 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا۔

پاکستانی وقت کے مطابق زلزلے کے یہ جھٹکے رات 8 بجکر 59 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ فی الوقت زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Scroll to Top