دہشتگردی کیخلاف سخت فیصلہ، پاکستان اب کسی بھی جگہ کارروائی کریگا، آئی ایس پی آر

دہشتگردی کیخلاف سخت فیصلہ، پاکستان اب کسی بھی جگہ کارروائی کریگا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ اب پاکستان دہشتگردوں کے خلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلاضرورت کارروائیاں کرے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان حکومت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

گزشتہ روز بنوں میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کی بروقت کارروائی سے شہر کو بڑے سانحے سے بچا لیا گیا۔ اس حملے کے تانے بانے افغانستان کے گل بہادر گروپ سے ملے۔ فورسز نے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کا سراغ لگایا اور ایک خودکش حملہ آور کو بروقت روک لیا۔ خوارج نے بارود سے بھری گاڑی اگلے دستے کی ایک گاڑی سے ٹکرائی، جس میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اب کسی بھی مقام پر دہشتگردوں کے خلاف بلا روک ٹوک کارروائیاں کرے گا، تاکہ معصوم شہریوں اور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے ناپاک عزائم ناکام بنائے جائیں۔

Scroll to Top