خیبرپختونخوا میں بلڈنگ پلان منظور، مگر شہریوں کی جیبوں پر کتنا بوجھ پڑیگا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

خیبرپختونخوا میں بلڈنگ پلان منظور، مگر شہریوں کی جیبوں پر کتنا بوجھ پڑیگا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

خیبرپختونخوا بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے صوبے میں بلڈنگ پلان منظور کر لیا اور نئی ریگولرائزیشن فیس کا اعلان کر دیا ہے۔ عمارتوں اور لینڈ یوز سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق شہریوں اور کاروباری اداروں کے لیے نئی فیس کا تعین کیا گیا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق:
رہائشی عمارتوں کے لیے بلڈنگ پلان اپروول یا ریگولرائزیشن فیس 10 روپے فی مربع فٹ ہوگی۔
کمرشل عمارتوں کے لیے بلڈنگ پلان اپروول یا ریگولرائزیشن فیس 20 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ لینڈ یوز فیس بھی مقرر کی گئی ہے:
رہائشی لینڈ یوز فیس 2 ہزار روپے
کمرشل لینڈ یوز فیس 10 ہزار روپے
ہاؤسنگ اسکیم کے لیے لینڈ یوز فیس 1 لاکھ روپے

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام فیس مقررہ طریقہ کار کے تحت جمع کرانا لازمی ہوگا اور مکمل ادائیگی کے بغیر کوئی سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔ اس اعلامیے کو فوری طور پر نافذ العمل قرار دے دیا گیا ہے اور سابقہ نوٹیفکیشنز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات صوبے میں شفافیت اور اصولوں کے مطابق بلڈنگ پلان کی ریگولرائزیشن کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں، تاکہ شہریوں اور کاروباری اداروں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ قانونی عمل کی پاسداری بھی ممکن ہو سکے۔

Scroll to Top