اسلام آباد: آزاد کشمیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا کر سیاسی منظرنامے میں ہلچل مچا دی ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق ممبر اسمبلی راجہ مجاہد نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا، جس سے آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال میں تبدیلی کے اشارے ملنے لگے ہیں۔
اس تقریب میں وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام اور حنیف عباسی نے بھی شرکت کی اور نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔
تقریب کے دوران حنیف عباسی نے کہا کہ ن لیگ میں شامل ہونے والے تمام رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی یقینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی سیاست میں مسلم لیگ ن جو بھی کر سکتی ہے، کرے گی۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات جولائی میں ہونے والے ہیں۔ اس سلسلے میں سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ جسٹس غلام مصطفیٰ مغل کو چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
انتخابات کے نزدیک یہ شمولیت مسلم لیگ ن کے لیے سیاسی طور پر فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے اور آئندہ سیاسی میدان میں نئے تنازعات اور اتحاد کی راہیں کھول سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا: رمضان انتظامات پر لاکھوں روپے خرچ، تفصیلات جاری
سابق ممبر اسمبلی راجہ مجاہد کی شمولیت سے مسلم لیگ ن نہ صرف آزاد کشمیر میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھا رہی ہے بلکہ پی ٹی آئی کے لیے یہ ایک بڑی سیاسی دھچکا بھی ہے۔
جولائی کے انتخابات سے قبل ایسے سیاسی اتحاد آزاد کشمیر کے سیاسی منظرنامے کو مزید دلچسپ اور غیر متوقع بنا سکتے ہیں۔





