سیکیورٹی فورسزکی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کاروائیاں،34 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد جہنم واصل

ضلع پشین میں بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گردوں کا قلع قمع، سکیورٹی فورسز کی شاندار کارروائی

ضلع پشین میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے پورے تشکیلی گروہ کو مختلف ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جبکہ باقی چار بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ضلع پشین میں کسی بھی مزید بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی جانب سے وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری ہے تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top