گریڈ 18 سے 21 کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گریڈ 18 سے 21 کے متعدد سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔

سندھ حکومت میں تعینات پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر فرحت علی جونیجو کو تبدیل کر کے ان کی خدمات انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ڈویژن) کے سپرد کی گئی ہیں۔

اسی طرح آڈیٹر جنرل پاکستان کے دفتر میں تقرری کے منتظر فتح محمد قریشی، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20 کے افسرکو آزاد کشمیر حکومت میں اکاؤنٹنٹ جنرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

دریں اثناء راجہ راشد علی کو جوائنٹ سیکریٹری، تخفیفِ غربت ڈویژن کے عہدے سے تبدیل کر کے ان کی خدمات گلگت بلتستان حکومت کو واپس کی گئی ہیں۔

پولیس سروس کے گریڈ 19 کے افسر علی شیر جاکھرانی کا تبادلہ بلوچستان سے سندھ حکومت کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے کا بڑا ڈبل ایکشن: پشاور اور سوات میں بھاری جرمانے اور غیر قانونی مالی نیٹ ورک بے نقاب

مزید برآں پولیس سروس کے گریڈ 18 کے افسران سونیا شمروز خان کا خیبر پختونخوا حکومت سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور محمد جواد اسحاق کا نیشنل پولیس اکیڈمی سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ تمام احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور تاحکم ثانی برقرار رہیں گے۔

Scroll to Top