عمران خان کے کیسز پر پیش رفت؟ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

عمران خان کے کیسز پر پیش رفت؟ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی بانی پاکستان تحریک انصاف کے کیسز مقرر کرانے کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں موجود رہے اور بانی پی ٹی آئی کے زیر التوا کیسز کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کے حوالے سے کوششیں کیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو چیف جسٹس کے سیکرٹری سے ملاقات کے لیے سیکرٹری کے آفس میں آنے کا پیغام
تاہم وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے جواب دیاکہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہیں لگ رہے اوپن کورٹ میں ہی بات کروں گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی دیگر قیادت بھی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچنے والی ہے تاکہ کیسز کی جلد سماعت کے لیے قانونی اور آئینی راستہ اختیار کیا جا سکے۔

Scroll to Top